Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

کورونا وائرس: واٹس ایپ نے اپنا اہم ترین فیچر بند کردیا

شائع 08 اپريل 2020 03:59am
سائنس

سان فرانسسکو: واٹس ایپ انتظامیہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے افواہوں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فارورڈ میسجز کو آگے بھیجنے کیا آپشن ختم کردیا۔

واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے شائع کیے گئے ایک بلاگ میں کہا گیا ہے کہ اربوں لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک دوسرے سے رابطے کیلئے واٹس ایپ پر انحصار کر رہے ہیں۔ گزشتہ برس ہم نے یہ سہولت متعارف کرائی تھی کہ جو میسجز فارورڈ ہوتے تھے ان پر ڈبل تیر بنا دیتے تھے تاکہ یہ پتا چلے کہ یہ میسج آپ کے پیارے نے خود نہیں لکھا بلکہ فارورڈ کیا گیا ہے، اب ایسے فارورڈ میسجز کو  مزید محدود کیا جارہا ہے اور یہ ایک سے زائد شخص کو ایک وقت میں فارورڈ نہیں کیے جاسکیں گے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق ضروری نہیں کہ تمام فارورڈ میسجز ہی افواہوں پر مبنی ہوں لیکن موجودہ حالات میں افواہوں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ضروری ہے کہ فارورڈنگ کے آپشن کو ایک وقت میں ایک چیٹ تک محدود کیا جائے۔

عام لوگوں کیلئے تو واٹس ایپ نے میسج فارورڈنگ کی آپشن محدود کردی ہے، لیکن ڈبلیو ایچ او سمیت 20 ممالک کی صحت کی وزارتوں اور این جی اوز کے ساتھ مل کر واٹس ایپ درست معلومات کی فراہمی بھی یقینی بنا رہا ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ حکومتوں اور این جی اوز کے ساتھ مل کر لاکھوں لوگوں تک درست معلومات پہنچا رہی ہے۔